iMuslim Life

101

سُورَةُ القَارِعَةِسورۃ القَارِعَةِ: عربی متن اور اردو ترجمہ

11 آیات · مکی · پارہ 30 · صفحہ 600

مکمل سورۃ سنیں · ماہر المعیقلی
تجوید کے رنگ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. ٱلْقَارِعَةُ ۝١

    کھڑکھڑا دینے والی

  2. مَا ٱلْقَارِعَةُ ۝٢

    کیا ہے وه کھڑکھڑا دینے والی

  3. وَمَآ أَدْرَٮٰكَ مَا ٱلْقَارِعَةُ ۝٣

    تجھے کیا معلوم کہ وه کھڑ کھڑا دینے والی کیا ہے

  4. يَوْمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلْفَرَاشِ ٱلْمَبْثُوثِ ۝٤

    جس دن انسان بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے

  5. وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِ ۝٥

    اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے

  6. فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَٲزِينُهُۥ ۝٦

    پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے

  7. فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ ۝٧

    وه تو دل پسند آرام کی زندگی میں ہوگا

  8. وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَٲزِينُهُۥ ۝٨

    اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے

  9. فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌ ۝٩

    اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے

  10. وَمَآ أَدْرَٮٰكَ مَا هِيَهْ ۝١٠

    تجھے کیا معلوم کہ وه کیا ہے

  11. نَارٌ حَامِيَةُۢ ۝١١

    وه تند وتیز آگ (ہے)

لفظ بہ لفظ معانی کے ساتھ ریڈر میں پڑھیں · صلاتِ مستقیم ایپ مفت حاصل کریں